//

کوشش ہوگی پہلے ون ڈے میں جو غلطیاں کیں اس کو نہ دہرائیں، عالیہ ریاض

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب:قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر عالیہ ریاض کا کہنا ہے کہ دوسرے ون ڈے میں کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عالیہ ریاض نے کہا کہ پہلے ون ڈے میں بیٹرز کی لمبی پاٹرنرشپ نہیں لگی جس کی کمی محسوس ہوئی،جو بیٹرز بھی جارہی تھیں وہ جلد آؤٹ ہورہی تھیں، اب کوشش کریں گے کہ پہلے ون ڈے میں جو غلطیاں کیں ان کو نہ دہرائیں۔
انہوں نے کہا کہ دوسرے ون ڈے میں کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے، دوسرے ون ڈے میں کوشش ہوگی چھوٹی پارٹنرشپ کو لمبی شراکت میں تبدیل کریں۔
عالیہ ریاض کا کہنا تھا کہ پہلے ون ڈے میں بولرز نے ابتدا میں اچھی بولنگ کی تھی لیکن آخری اوور میں اچھی بولنگ نہیں کی اور فیلڈرز نے بھی سپورٹ نہیں کیا، تمام بولرز کو پلان دیا گیا ہے کہ مخالف ٹیم کو کم سے کم اسکور پر آؤٹ کریں۔
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز ویمنز نے پہلے ون ڈے میں پاکستان ویمنز کو 113 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر 3 میچز پر مشتمل سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی تھی۔
ویسٹ انڈیز ویمنز کے 270 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمنز ٹیم 156 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »