//

صوبائی کابینہ نے بلوچستان میں گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنے کی منظوری دے دی .

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب : کوئٹہ میں وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بار دانہ کی خریداری کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، حسب ضرورت جدید ماحول دوست بیگز خریدے جائیں گے، آئندہ مالی سال سے کاشتکاروں کو بار دانہ کی فراہمی کے بجائے رقم ادا کی جائے گی، صوبائی کابینہ نے آئندہ سال سے سرکاری سطح پر بار دانہ کی خریداری ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ، محکمہ خوراک کے پاس دستیاب 58000 باردانہ شفاف طریقے سے تقسیم کیا جائے گا،

وزیر اعلٰی بلوچستان نے گندم خریداری میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے اراکین اسمبلی پر مشتمل مانیٹرنگ کمیٹی قائم کردی، صوبائی کابینہ نے بلوچستان میں گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنے کی منظوری دے دی محکمہ خوراک رواں سال پانچ لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدے گا، بلوچستان میں گندم کی امدادی قیمت سندھ کے مساوی ہوگی ، بلوچستان سے گندم کی اسمگلنگ سندھ کی جانب روکنے کے لئے کہا گیا

وزیراعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہدایت دیتے ہوئے کہا بار دانہ میں کرپشن ہوتی ہے جسے روکیں گے، تمام خریداری مراکز میں بار دانہ کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے بار دانہ سنٹرز سے باہر نہیں جائے گا، محکمہ خوراک سے کرپشن کا دھبہ صاف کرنا ہوگا، گندم کی خریداری صرف منظور شدہ مراکز پر ہوگی ، مراکز پر پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر گندم خریداری ہوگی ،

کابینہ نے بلوچستان پولیس کے شہداء کے لئے پانچ سو ملین روپے کی گرانٹ کی منظوری دے دی

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »