//

جعفرآباد میں سرکاری سطح پر گندم کی خریداری نہ ہوسکی، نیشنل پارٹی سراپا احتجاج

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

جعفرآباد ( مصری بگٹی): سرکاری سطح پرگندم کی خریداری نہ کرنے پرپاسکوحکام کے خلاف نیشنل پارٹی سراپااحتجاج بن گئی.

مظاہرین نے پارٹی کے ضلعی دفترسے پریس کلب جعفرآبادتک ریلی نکالی اور پاسکوجعفرآبادکے خلاف سخت نعریبازی کی گئی.اس موقع پرمظاہرین نے الزام عائدکیاہے کہ پاسکو والے کاشتکاروں اور زمینداروں کے بجائے گندم کی خریداری تاجروں اور بیوپاریوں سے کررہے ہیں جس سے کاشتکاروں کا حق تلفی ہورہاہے.مظاہرین نے مطالبہ کیاہے کہ کرپشن اور رشوت خوری بندکرکے گندم کی خریداری سرکاری سطح پر کاشتکاروں سے کی جائے بصورت دیگرنصیرآبادڈویژن میں احتجاجاََ گندم کی کاشت بندکردی جائے گی جس کے زمہ دار کسان کش پالیسی والے حکمران ہونگے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »