وش ویب: کوئٹہ گورنر ہاؤس میں آج چیف جسٹس آف بلوچستان ہائیکورٹ کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی،جس میں جسٹس ہاشم کاکڑ نے بطور چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ اپنا حلف اٹھایا۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گورنر ہاؤس میں آج چیف جسٹس آف بلوچستان ہائیکورٹ کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی،جس میں جسٹس ہاشم کاکڑ نے بطور چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ اپنا حلف اٹھایا. گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی موجودگی میں جسٹس ہاشم کاکڑ سے حلف لیا۔اس موقع پر سینئر وکلاء سمیت صوبائی سیکرٹریز اور صوبائی وزراء نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔