//

بندوق سے حقوق حاصل نہیں ہونگے، قلم کی ضرورت ہے، ترجمان صدر مملکت

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب:کسی بھی قوم میں نوجوان طبقہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور مستقبل کے لئے نوجوانوں کی صحیح سمت رہنمائی ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے۔
ان خیالات کا اظہار سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی، ترجمان صدر آصف علی زرداری اور پی بی 21 حب سے کامیاب امیدوار میر علی حسن زہری نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے ایک وفد سے ملاقات میں کیا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان ہمارے روشن مستقبل کے ضامن اور ہمارا سرمایہ ہیں ۔ہمارے نوجوان کسی صورت کسی سے کم نہیں بات صرف مواقع ملنے کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان ہمارے آنے والے مستقبل کے معمار ہیں ۔
ہمارے لیڈر بلاول بھٹو زرداری جو کہ خود بھی نوجوان ہیں اور وہ نوجوانوں کے لئے حقیقی معنوں میں بہت کچھ کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں ۔
بلوچستان میں پاکستان پیپلز پارٹی کی نئی حکومت نوجوانوں کی اعلیٰ اور پیشہ ورانہ تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کے روشن مستقبل کے لئے خاطر خواہ اقدامات اٹھائے گی اور اس سلسلے میں جدید طرز تعلیم کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے نوجوانوں کے لئے بہتر مواقع فراہم کئے جائیں گے کیونکہ بلوچستان کی دیرپا اور تیز رفتار ترقی میں نوجوانوں کا اہم کردار ہے ۔
میر علی حسن زہری نے کہا کہ بندوق کے زور پر کبھی بھی اپنے حقوق حاصل نہیں کئے جاسکتے جبکہ بندوق کی بجائے قلم وقت کی ضرورت ہے کوئی بھی قوم تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی ۔بلوچستان کے نوجوان ہر شعبے میں اپنی فنی و علمی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور دنیا بھر میں اپنے پیارے وطن پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ آج کا نوجوان باشعور ہو چکا ہے اوراسے اپنے اچھے برے کی پہچان ہے اور انہیں اچھی طرح معلوم ہونا چاہئے کہ قوموں کی ترقی اور مستقبل کا دارومدار نوجوانوں پر ہوتا ہے ۔
میر علی حسن زہری نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کے مقابلے کے دور میں جو قوم اپنے نوجوانوں پر توجہ دے گی اور ُان کی صحیح سمت رہنمائی کرے گی وہی قوم دنیا کے نقشے پر کامیابی کے جھنڈے گاڑھے گی اور ترقی کرے گی ۔
میر علی حسن زہری نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ نوجوان نسل کو تعلیم کی طرف راغب کیا جائے اور بلوچستان کے عوام کو پسماندگی سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے اس کے لئے بلوچستان میں نوجوانوں کے لئے اعلیٰ تعلیم فنی تعلیم کے مواقع پیدا کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان تعلیم سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی میں اپنا لوہا منوار ہے ہیں اب انہیں اپنے اچھے برے کا اچھی طرح معلوم ہے ۔
آج کا پڑھا لکھا نوجوان ہی ہمارے آنے والے کل کی بنیاد اور مستقبل کا معمار ہے اور کل انہی نوجوانوں نے بلوچستان کی باگ ڈور سنبھالنی ہے ۔
میر علی حسن زہری نے امید ظاہر کی کہ انشاءاللہ تعالیٰ بلوچستان کے نوجوان اپنی علمی و فنی صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے معاشرے کی ترقی اورروشن مستقبل کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اور ہرشعبے میں علمی و فنی تعلیم حاصل کر کے دنیا کے لئے اعلیٰ مثال قائم کریں گے اور آئندہ آنے والی نسلوں کے لئے ایک نئی راہ متعین کریں گے ۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

کراچی میں کورنگی کازوے پر پولیس مقابلہ، دو انتہائی مطلوب ملزمان ہلاک

وش ویب: کراچی کے علاقے کورنگی میں گزشتہ رات ہونے والے پولیس مقابلے میں دو…

190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 30 جولائی تک ملتوی

وش ویب: بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی…

سیف سٹیز منصوبہ ن لیگ کا برین چائلڈ، جلد پنجاب میں پھیلا دیں گے: مریم نواز

وش ویب: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سیف سٹیز منصوبہ ن لیگ…

خیبرپختونخوا میں آپریشن نہیں ہونےدیں گے: علی امین گنڈا پور

وش ویب: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ کہ خیبرپختونخوا میں…

وفاقی وزیر قانون اعظم تارڑ نے قبل ازوقت انتخابات کا امکان مسترد کردیا

وش ویب: وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے قبل ازوقت انتخابات کے انعقاد کا امکان…

Translate »