//

...

تربت شہر سمیت ضلع کیچ آج اور کل سے بارش کا امکان

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

کیچ (ماجد صمد): تربت شہر سمیت ضلع کیچ میں بادل چھائے ہوئے ہیں، بلیدہ، پیدارک سمیت ضلع میں آج اور کل شدید بارشوں کا امکان ہے.

محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے مکران ڈویژن کے ڈپٹی ڈائریکٹر ریحان دشتی کے مطابق ضلع کیچ میں 19 اپریل تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہیگا، ضلع پنجگور اور ضلع کیچ کی تحصیل بلیدہ اور پیدراک کے پہاڑی سلسلوں میں شدید بارشیں ہوسکتی ہیں، اسلئے ضلع پنجگور اور ضلع کیچ بلخصوص بلیدہ کے عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں،عوام ندیوں اور پکنک مقامات کا رخ نہ کریں اور کچھے اور کمزور مکانات میں رہائش اختیار نہ کریں، لمبا سفر سے بالکل گریز کریں بارش کے دوران چھوٹے بچوں اور بزرگوں کا خاص خیال رکھیں۔ جبکہ ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان بلوچ نے ضلع کے میونسپل کارپوریشن، میونسپل کمیٹیوں، ایم ایم ڈی اور متعلقہ محکموں کو متحرک رہنے کی ہدایت کی ہے اور ضلع کیچ کے عوام سے اپیل کی ہے کہ محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے کی ہدایات پر عمل کرکے احتیاط کریں۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.