//

...

آواران، زمباد برادرز کا بارڈر لسٹ شائع کرنے کا مطالبہ،ڈی سی آفس کے سامنے احتجاج

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب:بارڈر لسٹ شائع نہ کرنے کے خلاف زمباد برادرز کی جانب سے بلوچستان کے ضلع آواران کے ڈی سی آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا.
احتجاجی مظاہرین کا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گزشتہ نو ماہ گزرنے کے باوجود بارڈر لسٹ شائع نہ کرنا زمباد برادرز کے ساتھ زیادتی ہے.
جس کے باعث ہم آج موجودہ ڈپٹی کمشنر آواران کے خلاف دھرنا دیے اور روڈ بلاک کیے بیٹھے ہیں۔
مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ چیف منسٹر کی جانب سے ایک کوٹہ ہمارے لیے رکھا گیا ، لیکن جب سے موجودہ ڈی سی نے چارج سنبھالا اس لسٹ کو شائع کرنے سے روکا جا رہا ہے .
جس کے باعث ہمیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، علاوہ ازیں مظاہرین نے جلد لسٹ شائع کرنے کا مطالبہ کیا.

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.