کوئٹہ ( بلال فیروز): قائم مقام امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے جمعہ کے روز فلسطین کی تحریک مزاحمت حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کے بیٹوں اور پوتوں کی شہادت پر شہدا کی غائبانہ نماز جنازہ کویٹہ میں جماعت اسلامی کی صوبائی کابینہ کے ہمراہ ادا کی۔
غائبانہ نمازہ جنازہ کے موقع پر بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے قائم مقام امیر لیاقت بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں (33) تینتیس ہزار مسلمانوں کو شھید کیا گیا ہے۔ مسلم ممالک اور اقوام متحدہ فلسطین میں قیام امن میں ناکام ہوگئے۔مسلمانوں کو چاہیے اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔ برطانیہ اور امریکہ کی حمایت کے باعث اسرائیل فلسطین میں خونریزی کر رہا ہےکوئٹہ: ہم ملک میں بھی ائین اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں شرکت کرنے کے بعد اجلاس میں کئے گئے فیصلوں سے اپنی مرکزی مجلس شوریٰ کو آگاہ کریں گئے۔ لیاقت بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ 2018 سے طے کیا تھا آئنددہ کسی اتحاد کا حصہ نہیں بنیں گئے۔ماضی میں جس بھی اتحاد میں شامل رہے اتحادیوں ںے اصولوں پر سمجھوتا کیا۔