//

...

عیدالفطر کے بعد 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 500 روپے کی کمی

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب : ملک بھر میں آٹے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے، پنجاب میں عیدالفطر کے بعد 20کلوآٹے تھیلے کی قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بیس کلو آٹے کا تھیلا 2800روپے سے کم ہو کر 2300روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

منڈیوں میں سندھ کے بعد پنجاب کی گندم بھی آنا شروع ہو گئی ہے جس کے بعد بیس کلو آٹے کے تھیلے میں تقریباً 300 روپے مزید کمی ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق بیس کلو آٹے کا تھیلا 2800 روپے کی بجائے 2000 روپے میں ملا کرے گا۔ گندم کی نئی فصل منڈی میں آنے سے میدے، سوجی، چوکر فائن کی قیمتوں میں بتدریج کمی ہو گی۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.