//

آر ایچ سی بوستان میں ڈاکٹرز سمیت عملہ غیر حاضر، سیکرٹری صحت برہم، رپورٹ طلب

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب:سیکرٹری صحت عبداللہ خان نے آر ایچ سی بوستان کا دورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر ایڈمن بلوچستان کارڈ ڈاکٹر احمد ولی بھی تھے۔
سیکرٹری صحت کے دورے کے موقع پر آر ایچ سی بوستان میں ڈاکٹرز اور تمام عملہ ڈیوٹی سے غیر حاضر تھا جبکہ ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن کیش ٹرانسفر پروگرام کا عملہ تمام عملے ڈیوٹی پر موجود تھا۔
سیکرٹری صحت نے آر ایچ سی بوستان کے ڈاکٹرز ، طبی عملہ اور ویکسینیٹرز کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی ایچ او پشین کو معاملے کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر آر ایچ سی بوستان میں صحت کی سہولیات کو فعال رکھنے اور مانیٹرنگ کی ہدایت جاری کی۔دریں اثنا ءآر ایچ سی بوستان میں ڈاکٹرز اور تمام عملہ ڈیوٹی سے غیر حاضر عملے کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »