وش ویب:چین کی جانب سے قدرتی آفات کے پیشگی اقدامات کیلئے گوادر پورٹ کو سسٹم فراہم کردیا گیا ہے.
چین کی جانب سے پاکستان کو تباہ کن اور موسمیاتی خطرات جیسے قدرتی آفات سے بچنے میں مدد فراہم کرنے کے لئے گوادر پورٹ کو وارننگ سسٹم کا سامان مل گیا ہے، گوادر پورٹ پر آلات کی تنصیب اور کام کرنے کے بعد، بلوچستان میں جیوانی اور تربت سب سے زیادہ مستفید ہوں گے۔ گوادر پرو کے مطابق چائنا میٹرولوجیکل ایڈمنسٹریشن (سی ایم اے)نے یہ سامان پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (پی ایم ڈی)کو فراہم کردیا گیا ہے۔ پی ایم ڈی حکام نے کہا کہ سی ایم اے اور پی ایم ڈی کا تعاون بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت بڑے میٹرولوجیکل آفات کے ہنگامی انتظام کے لئے سی پیک کی صلاحیت کو بڑھانے کا ایک حصہ ہے۔ ۔گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا کہ سائٹ سلیکشن، ٹرانسپورٹیشن، انسٹالیشن، کمیشننگ، روزانہ آپریشن اور مینٹیننس کے لیے پی ایم ڈی نے تین رکنی ٹیم تشکیل دی ہے۔
واضح رہے کہ گوادر میں حالیہ بارشوں کے حوالے سے پی ڈی ایم اے کی جانب سے کوئی پیشگی اطلاع نہیں دی گئی تھی جس کے باعث گوادر بری طرح متاثر ہوگیا، اب چین کی جانب سے اس طرح کا اقدام آنے والے وقت میں کئی جانی و مالی نقصان سے بچا جاسکتا ہے۔