//

عدنان صدیقی نے خواتین کیلئے مکھیوں کی مثال دینے پر معافی مانگ لی

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب:اداکار عدنان صدیقی نے خواتین کیلئے مکھیوں کی مثال دینے پر معافی مانگتے ہوئے وضاحت پیش کردی۔
عدنان صدیقی نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے حالیہ تبصرے سے متعلق مداحوں سے معافی مانگی۔
عدنان صدیقی کی اسٹوری میں درج تھا کہ میں اپنے حالیہ بیان پر توجہ دینا چاہوں گا جو کہ مزاحیہ انداز میں دیا گیا تھا، نہ کہ کسی کی دل آزاری کرنا لیکن میں سمجھتا ہوں کہ میرے الفاظ کا غلط مطلب لیا گیا، میرے بیان سے غیر ارادی طور پر کسی کی دل آزاری ہوئی تو اس کیلئے معذرت خواہ ہوں۔
عدنان صدیقی نے خواتین کیلئے مکھیوں کی مثال دینے پر معافی مانگ لی
اداکار نے اپنی اسٹوری میں مزید لکھا کہ میں آئندہ کیلئے یقین دلاتا ہوں کہ اپنی گفتگو واضح اور صاف الفاظ میں پیش کروں گا۔
خواتین مکھی کی طرح ہیں، جتنا پیچھے بھاگیں گے آپ سے دور جائیں گی: عدنان صدیقی
واضح رہے کہ اداکار نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مکھی اور خواتین کی مثال ایک جیسی ہے، آپ جتنا خواتین کے پیچھے بھاگیں گے وہ آپ سے دور بھاگیں گی اور اگر آپ بیٹھ جائیں گے تو وہ مکھی کی طرح ہاتھ پر آکر بیٹھ جائیں گی۔
اداکار نے شو کے دوران اپنی مثال دیتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ جب میں مکھی کے پیچھے بھاگ رہا تھا تو وہ بھاگ رہی تھی اور جب میں بیٹھ گیا تو وہ میری ناک پر آکر بیٹھ گئی۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »