وش ویب: الیکشن ٹریبونل ون نے پی بی 36سے متعلق کیس 29 اپریل کو سماعت کیلئے مقرر کردیا.
بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جسٹس عبداللہ بلوچ پرمشتمل الیکشن ٹریبونل ون نے حلقہ پی بی 36سے متعلق کیس29اپریل کو مقرر کردیا۔ گزشتہ روز الیکشن ٹریبونل ون نے حلقہ پی بی 36قلات سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔سماعت کے دوران عدالت نے فریق نمبر ایک کو تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی بعدازاں الیکشن ٹریبونل نے کیس کی سماعت 29اپریل کیلئے مقرر کردی ۔