//

لاپتہ افراد کمیشن نے ماہانہ پیش رفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش‌ویب‌:‌ لاپتہ افراد کمیشن کی جانب سے ماہانہ پیش رفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔

رپورٹ کے مطابق لاپتہ افراد کمیشن نے مارچ 2024 میں 33 مقدمات نمٹائے، مارچ میں 27 لاپتہ افراد کا سراغ لگایا، 18 افراد گھروں کو واپس پہنچایا گیا۔ جبکہ چھ مقدمات جبری گمشدگی کے نہ ہونے پر نمٹائے گئے۔

لاپتہ افراد کمیشن کی جانب سے جمع کروائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سراغ لگائے گئے 8 افراد مختلف جیلوں سے ہیں جبکہ ایک حراستی مرکز میں ہے،اور مارچ میں جبری گمشدگی کے 18 نئے مقدمات موصول ہوئے جبکہ لاپتہ افراد کے 2302 مقدمات زیر التواء ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ لاپتہ افراد کمیشن کو یکم اپریل تک مجموعی طور پر 10185 مقدمات موصول ہوئے اور کمیشن یکم اپریل تک 7868 مقدمات نمٹا چکا ہے

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »