خضدار(مرتضٰی بلوچ): خضدار جھالاوان زمیندار کمیٹی کی جانب سے قومی شاہراہ کوئٹہ کراچی خضدار شہدادکوٹ مکمل بند کرکے احتجاج کیا۔
زمیندادروں کا کہنا تھا کہ ضلعی انتطامیہ اور کیسکو مذاکرات کرکے بھی عمل نہیں کررہے ہیں اور ہماری فصلوں کا جان بوجھ کر نقصان کررہے ہیں اگر ہمارے مطالبات منظور نہیں کیے گئے تو پورے بلوچستان کے روڈ راستے بند کردینگے ۔