سابق وزیر اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 45 ویں برسی کے موقع پر شہید ذوالفقار علی بھٹو کی مزار گڑھی خدا بخش بھٹو میں قرآن خوانی، کارکنان اور رہنماؤں کی جانب سے مزار پر حاضری دی گئی اور پھول چڑھائے گئے
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی سابق وزیر اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی آج 45ویں برسی منائی جارہی ہے ۔
پاکستان پیپلز پارٹی ضلع لاڑکانہ کے زیر اہتمام شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی کے موقع ان کے مزار پر قرآن خوانی کی گئی ۔ قرآن خوانی میں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع لاڑکانہ کے ضلعی رہنما پیپلز پارٹی کے کارکنان نے کثیر تعداد میں موجود تھے ۔ قرآن خوانی کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قبر پر پھول چڑھائے فاتحہ خوانی کی ۔
ہر سال 4اپریل پاکستان پیپلز پارٹی کے جانب سے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش بھٹو میں بڑا جلسہ منعقد کیا جاتا ہے ۔ تاہم ماہ رمضان کے مقدس مہینے کے احترام میں پیپلز پارٹی کے جانب سے 4 اپریل برسی کا جلسہ منسوخ کیا گیا ہے ۔جو عیدالفطر کے بعد 14 اپریل کو جلسہ منعقد کیا جائے گا ۔