جیکب آباد ( بشیر بلوچ) : جیکب آباد میں تھانہ بقاء محمد کے علاقے گوٹھ مانجھی کھوسو میں ملزمان نے برکت کھوسو کے گھر پر اندها دهند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں عابدہ نامی خاتون موقع پر ہلاک جبکہ شوہر برکت کهوسو شدید زخمی ہوگیا.
واقع کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ، اطلاع ملنے پر حدود پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش اور زخمی کو ضروری کارروائی کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا، پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقع کھوسہ برادری کے افراد میں رشتے کے دیرینہ تنازع پر پیش آیا ہے پولیس نے فرار ملزمان کی تلاش سمیت مزید تفتیش شروع کردی ہے۔