//

خاران میں رمضان المبارک کے مہینے میں خود ساختہ کمر توڑ مہنگائی نے غریب عوام کا جینا محال کر دیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

خاران ( عمران نگار) : رمضان المبارک کا تیسرا عشرہ مکمل ہونے کو ہے اور خاران میں مہنگائی تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا ، روزمرہ کی اشیاء سمیت سبزی اور گوشت کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہے ہیں، سبزی منڈی میں قیمتوں میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے اس وقت بھنڈی ساڑھے تین سو، مٹر دو سو ، پیاز ڈیڈھ سو ، ٹماٹر دو سو ، مالٹا ڈھائی سو اور تربوز ڈھائی سو روپے کلو جبکہ چھوٹا گوشت سولہ سو اور مرغی کا گوشت آٹھ سو روپے کلو میں فروخت کی جارہی ہے جو غریب روزہ داروں کی قوت خرید سے بلکل باہر ہو گئی ہے اور رہی سہی کسر ایرانی پٹرول نے پوری کر دی ہے جس کی قیمت اس وقت 25روپے فی لیٹر تک جا پہنچی ہے۔

اس سارے معاملے میں سرکار کا کوئی عمل دخل دکھائی نہیں دے رہا اشیاء خوردونوش سبزی اور گوشت کے نرخ نامہ پر کوئی عمل درآمد نہیں ہو پا رہا حتی کہ سبزی منڈی میں سرکاری نرخ نامہ آویزاں تک نہیں ہے ایسے میں پرائس کنٹرول کمیٹی برائے نام کا رنے گیا ہے سبزی فروشوں اور قصائیوں نے اپنے مرضی کے قیمتیں لگا
رکھی ہیں ۔

خاران کے سماجی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں اشیاء خوردنوش سبزی پهل گوشت اور ایرانی تیل کے مہنگے داموں فروخت ہونےکا نوٹس لیکر روزہ داروں کو ریلیف فراہم کرنے کا پرزور مطالبہ کی ہے.

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »