وش ویب : پاکستان اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ، دوسری جانب ڈالر مسلسل تنزلی کا شکار ہونے سے روپے کی قدر مزید بہتر ہو گئی۔
اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھی گئی ، صبح کے وقت 100 انڈیکس میں 501 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 67 ہزار کی حد بحال ہو گئی۔
دوسرے سیشن میں بھی انڈیکس میں اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ تیسرے سیشن میں انڈیکس میں اضافہ 870 پوائنٹس تک پہنچ گیا جس سے انڈیکس 67 ہزار 756 پوائنٹس پر بند ہو گیا ، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی سے سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچا۔
دوسری جانب کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر مزید 4 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 277 روپے 80 پیسے ہو گئی۔
منگل کو کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا ریٹ 277 روپے 84 پیسے پر بند ہوا تھا۔