//

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز: قومی اسکواڈ کا اعلان کب کیا جائیگا اور کونسے کھلاڑی زیرِ غور ہیں؟

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب:نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی کرکٹ اسکواڈ کا اعلان اگلے ایک دو روز میں کیے جانے کا امکان ہے۔
کاکول میں ناموں کو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورتی عمل شروع ہو چکا ہے، مشاورتی عمل وائٹ بال کپتان بابر اعظم اور قومی سلیکٹرز کے درمیان جاری ہے ۔
اس حوالے سے گزشتہ روز چیئرمین محسن نقوی سے بھی کپتان اور سلیکٹرز کی ملاقات ہوئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہوم سیریز کی وجہ سے 18 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیے جانے کی تجویز ہے۔
نیوزی لینڈ کیخلاف شاہین کو آرام دیا جائیگا؟ سلیکٹرز کی کپتان سے مشاورت آج ہوگی
پاکستان سپر لیگ کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہونے والے فاسٹ بولر حارث رؤف مکمل فٹ نہ ہو سکے لیکن وہ ری ہیب جاری رکھیں گے۔

کون کون سے کھلاڑی زیرِ غور ہیں؟
زیرغور کھلاڑیوں میں کپتان بابر اعظم ، صائم ایوب، محمد رضوان، صاحبزادہ فرحان ، سلمان علی آغا ، افتخار احمد ، اعظم خان، شاداب خان ، اسامہ میر، شاہین آفریدی ، نسیم شاہ، عماد وسیم ، محمد عامر شامل ہیں۔
اس کے علاوہ زمان خان، عثمان خان ، وسیم جونیئر، عرفان نیازی اور عباس آفریدی کے نام بھی زیرِ غور ہیں۔
اوپننگ بیٹر فخر زمان کے ہاتھ کی انجری کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے پاکستان پہنچ رہی ہے، سیریز کا آغاز 18 اپریل سے ہو گا۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »