جعفرآباد (مصری بگٹی): جعفرآبادمیں ڈیرہ اللہ یار اور منگولی پولیس نے مشترکہ طورپراہل علاقہ کے ساتھ ملکر کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی واردات کوناکام بنادی.
ا اہل علاقہ اورپولیس کی ٹیم نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کوگرفتارکرلیاگرفتارملزم سے چھینی ہوئی موٹرسائیکل بھی آمدکرلی گئی پولیس کے مطابق دو ملزمان نے نصیرآباد منگولی تھانہ کے حدود ایک شخص سے موٹرسائیکل چھین لی اورفرارہونے کی کوشش کی واقع کے بعد اہل علاقہ نے پولیس کواطلاع دی اورملزمان کاپیچھاکیا جوکہ جعفرآبادکے حدودپہنچ گئے جہاں پرپولیس اوراہل علاقہ نے ایک ملزم کوگرفتارکرکے چھینی ہوئی موٹرسائیکل برآمدکی پولیس کے مطابق گرفتارملزم سے تفتیش جاری ہے بہت جلد ان کے فرارساتھی کوبھی گرفتارکرلیاجائے گا دوسری جانب عوام نے پولیس کی بروقت کاروائی پرپولیس کوشاباش دی اورخراج تحسین پیش کیا۔