وش ویب: بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواﺅں کا امکان، ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کی ہدایت.
بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوارڈینیشن سنٹر کی جانب سے شدید تیز ہوائیں چلنے کا امکان بتایا گیا ہے، اور محکمہ فیشریز کو ہدایت کی گئی ہے کہ ماہیگیر 4 اپریل تک سمندر میں جانے سے گریز کریں
جے ایم آئی سی سی کے مطابق اس دوران ہواں کی رفتار 48 کلومیٹر فی گھنٹہ سے 51 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہیں جس سے سمندر میں شدید طغیانی کا خدشہ ہے۔ اطلاع دی گئی کہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواں اور سمندر میں شدید طغیانی کے باعث سمندر میں 1.1 میٹر سے 1.4 میٹر تک بلند لہریں پیدا ہو سکتی ہیں۔
فشریز حکام کی جانب سے ماہی گیروں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ 4 اپریل تک گہرے سمندر میں جانے سے گزیر کریں علاہ ازیں اپنی کشتیاں بمعہ انجن، جال اور دیگر ماہی گیری آلات کو بھی محفوظ کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ کسی قسم کے نقصانات اور پریشانی سے دوچار نہ ہو سکیں۔