وش ویب: بلوچستان کے علاقے دکی میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے اغوا ہونیوالے مزدوروں کی تعداد 9ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق دکی میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے اغوا ہونیوالے مزدوروں کی تعداد 9ہوگئی ہے. ضلع صدر نیشنل لیبر فیڈریشن امبر خان سواتی کے مطابق دو روز گل غنڈی ایریا سے دو مزید مزدور اسلحے کے زور پر اغوا کرلئے گئے ہیں۔ اغوا ہونیوالے مزدوروں میں مومن خان ولد روزی خان اور حمداللہ ولد صدو خان ساکنان افغانستان شامل ہیں اس سے قبل سات مزدور اغوا ہوئے تھے۔اغوا ہونے والے نو مزدور تاحال بازیاب نہ ہوسکے ہیں ۔