وش ویب: وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت کوئٹہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سمیت شہر میں جاری و مجوزہ فلاح عامہ اور ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کچلاک سے مستونگ تک معیاری پبلک ٹرانسپورٹ سروس کے لئے قابل عمل منصوبہ تشکیل دیا جائے۔ انہوں نے یقین دلایا ہے کہ گرین بس سروس میں 25 نئی بسوں کا جلد اضافہ کردیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت 8 بسوں میں روزآنہ 11 ہزار لوگ سفر کررہے ہیں۔ مزید 25 بسوں کی شمولیت کے بعد روزآنہ 50 ہزار لوگوں کو سفر کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔ جس پرسرفراز بگٹی نے ہدایت کرتے ہوائے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت عوامی سہولت کے منصوبوں پر کام شروع کیا جائے۔ بلوچستان کے عام آدمی تک حکومتی ثمرات پہنچنا ضروری ہیں۔ ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن حمزہ شفقات کی اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے اور کہا ہے کہ جناح روڑ پر دکان کا سرکاری کرایہ 25 روپے اور کیفے بلدیہ کا 55 روپے ہے۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن کی ملکیت 63 پراپرٹییز ہیں۔ اس حوالے سے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے سرکاری پراپرٹییز کے کرایوں میں نظر ثانی کا حکم بھی دیا اور مزید کہا کہ ختم شدہ لیز کے مستقل کا فیصلہ کابینہ کے پہلے اجلاس میں کیا جائےگا۔