وش ویب: کوئٹہ میں دوران ڈکیتی ایک شخص کو قتل کردیا گیا، ورثا ءکا زرغون روڈ پر احتجاج، لاش رکھ کر سڑک بند کردی۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سرہ غڑگئی میں دوران ڈکیتی فائرنگ سے قتل نوجوان کے ورثا کا زرغون روڈ پر احتجاج میت رکھ کر زرغون روڈ بند کردیا۔ مظاہرین نے صوبائی حکومت سے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا جس پر ا ایس پی سٹی کی یقین دہانی پر شہید عزیز اللہ کے لواحقین نے احتجاج ختم کردیا.ایس پی سٹی کوئٹہ نے اعلان کیا ہے کہ 24 گھنٹوں میں قاتل پکڑ لیں گے.