وش ویب:انٹی نارکوٹکس فورس کے عملے نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے کوئٹہ اور چاغی سے کروڑوں روپے کی منشیات اور کرسٹل ہیروئن برآمد کرکے قبضے میں لے لی.
تفصیلات کے مطابق اے این ایف کے عملے نے خفیہ اطلاع ملنے پر بلوچستان کے مختلف علاقوں جس میں کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ہیروئن 230 کلو، کرسٹل 220 کلو، جبکہ دوسری کارروائی میں چاغی کے علاقے سے افیون 100 کلو اور چرس 80 کلو برآمد کرکے قبضے میں لے لی. برآمد کی جانے والی منشیات اندرون ملک اسمگل کی جارہی تھی کہ اے این ایف کے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی. مزید کارروائی اے این ایف کا عملہ کررہا ہے۔