وش ویب: ن لیگ کے امیدوار نعمت اللہ بزنجو پی بی 20 وڈھ پر میر شفیق الرحمن کے حق میں دستبردار ہوگئے.
جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ نامزد امیدوار پی بی 20 وڈھ اورناچ میر شفیق الرحمن مینگل نے مسلم لیگ ن کے امیدوار میر نعمت اللہ تمرانی بزنجو کے ہمراہ خضدار میں اپنی رہائشگاہ پراہم پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر میر نعمت اللہ بزنجو نے میر شفیق الرحمان مینگل کے حق میں پی بی 20 وڈھ اورناچ سے دستبردارہونے کا اعلان کردیا۔