وش ویب : اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ، دوسری جانب ڈالر مسلسل تنزلی کا شکارہونے سے روپے کی قدر میں استحکام آنے لگا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج بدھ کے روز کاروبارکا آغاز مثبت انداز میں ہوا ، آغاز پر ہی 100 انڈیکس 66 ہزارکی سطح عبور کر گیا، کاروبار کے دوران انڈیکس میں مزید 175 پوائنٹس اضافہ ہوا اور انڈیکس 66 ہزار 81 پر پہنچ گیا۔
دوسرے سیشن میں کاروبار کے دوران انڈیکس میں 351 پوائنٹس اضافہ ہوا اور انڈیکس 66 ہزار 257 پر جا پہنچا۔ کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں کُل 663 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 66 ہزار 569 کی سطح پر بند ہوا۔
دوسری جانب کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت مزید 6 پیسے گر گئی جس کے بعد ڈالر 278 روپے 2 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 278 روپے 8 پیسے پر بند ہوا تھا۔