وش ویب : پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہو گئی۔ دوسری طرف اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا۔
منگل کو کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قدرمیں مزید 13 پیسے کی کمی ہو گئی جس کے بعد ڈالر 278 روپے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر کا ریٹ 278 روپے 13 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا100 انڈیکس 223 پوائنٹس کے اضافے سے 65 ہزار 749 پوائنٹس پرپہنچ گیا۔