//

سکھر سے اغواء ہندو لڑکی کی عدم بازیابی پر جعفرآباد میں احتجاجی مظاہرہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

جعفعرآباد ( مصری بگٹی): سندھ کے شہر سکھر سےمحصوم ہندو لڑکی پریا کماری کے اغوا اور عدم بازیابی پربلوچستان کےضلع جعفرآباد میں سول سوسائٹی، سماجی تنظیمیں اور ہندو پنچائت کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین نےگھنٹہ گھرچوک سےٹی چوک تک ریلی نکالی اور شدید نعرے بازی بھی کی۔ اس موقع پرخطاب کرتے ہوئےسماجی رہنما میرغلام محمد جمالی، ایڈوکیٹ امیش کمار، ڈاکٹر اشوک کمار و دیگرنے کہا ہے کہ گزشتہ کافی عرصے سے سکھرسے محصوم ہندو لڑکی پریا کماری کو اغوا کیا گیا۔ حکومت سندھ تاحال پریا کماری کو بازیاب کرانے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ہندو برادری کا حولی کا تہوار بھی پریاکماری کی عدم بازیابی سےغم میں تبدیل ہوچکا ہے۔ بلوچستان کی عوام بھی معصوم لڑکی کے والدین کےغم میں برابرکے شریک ہیں۔ مظاہرین نے وزیراعظم پاکستان، صدرپاکستان اور آرمی چیف پاکستان سمیت حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ جلدازجلد پریاکماری کو بازیاب کیاجائے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »