//

آئندہ سال جنوری تک ہم 1200 لوگوں کو روزگار دینے کا ارادہ رکھتے ہیں، مارک برسٹو

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: سی ای او بیرک گولڈ نے کہا ہے کہ ریکوڈک بڑا منصوبہ ہے جس میں 10 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوگی اور ریکوڈک منصوبہ 100 سال چلے گا۔

اپنے بیان میں سی ای او بیرک گولڈ مارک برسٹو کا کہنا تھا کہ ریکوڈک منصوبہ کان کنی کے شعبے میں نئی تاریخ رقم کرے گا۔ ریکوڈک منصوبے پر بلوچستان میں بہت پہلے کام ہونا چاہیے تھا۔ اندازے کے مطابق ہر سال ریکوڈک سے 45 ملین ٹن سونا اور کاپر کے ذخائر نکلیں گے۔مارک برسٹو کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ تمام لوگ پاکستانی ہوں، چاہتے ہیں کہ تمام کام کرنے والے خصوصٍ بلوچستان کے لوگ ہوں۔ مارک برسٹو کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں 3 بڑے مسئلے ہیں، صاف پانی، تعلیم اور صحت کی سہولتیں نہ ہونا ہے۔ سب سے پہلےہم نوجوانوں کو تعلیم دیں گے۔ آئندہ سال جنوری تک ہم 1200 لوگوں کو روزگار دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مارک برسٹو نے مزید کہا ہے کہ نوکنڈی میں ہنر فانڈیشن کے ساتھ ہم تربیتی مرکز چلا رہے ہیں۔ تربیت کا مقصد لوگوں کو کان میں کام کرنے کی صلاحیتوں سے ہمکنار کرنا ہے، تربیت لینے والا پہلا گروپ پائپ لائنز پر کام شروع کرے گا۔ دوسرا تربیت لینے والا گروپ تعمیراتی منصوبے پر کام کرے گا ۔ بیرگ گولڈ کے سی ای او نے دعوہ کیا ہے کہ ہم ورکرز کے رہنے کیلئے کیمپ بھی بنا رہے ہیں تاکہ وہیں رہائش رکھیں۔ سی ای اوبیرک گولڈ برسٹو نے مزید کہا کہ خواہش ہے 2028 میں منصوبہ فعال ہو تو بلوچستان کے لوگ ہی منصوبے کو چلائیں۔ ہمارے لیے ریکوڈک منصوبے کا حصہ ہونا اعزاز کی بات ہے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »