وش ویب: بلوچستان کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر ترقیاں دیدی گئیں ۔
محکمہ سروسز اینڈجنرل ایڈمنسٹریشن (ایس اینڈ جی اے ڈی) کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 4آفیسران محمدداﺅد بازئی ،مظفر ذیشان لہڑی ،شیر شاہ غلزئی اور محمدنعمان شاہ کو گریڈ 19سے گریڈ20میں ترقی دیدی گئی اسی طرح گریڈ 18سے گریڈ19میں جانے والوں میں منیراحمدموسیانی، محمدیاسر بازئی، مراد خان کاسی ،سلطان احمد بگٹی ،ممتاز علی کھیتران ،نصیب اللہ خان ،قربان علی ،منظور احمد،ظفر علی ،اصغر شہباز شامل ہیں جبکہ 17سے گریڈ18میں 10آفیسران جن میں عصمت اللہ ،عبدالوہاب، حبیب احمد، سید رحمت اللہ ،حدیبیہ جمالی ،عبدالناصر، حافظ محمد طارق ،حمیرہ بلوچ، ورندر لعل ،ذوہیب اللہ شامل ہیں ۔