//

کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں ڈکیت گینگ سرگرم، شہریوں کا احتجاج

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

کراچی (حیات بلوچ): کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں ڈکیت گینگ سرگرم،بڑھتی ورادتوں کے خلاف مکینوں نے احتجاج کرکےسڑکوں کو بلاک کردیا، جس سےٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا.
کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا، جس کے باعث شہریوں کاپارہ ہائی ہوگیا. اتحاد ٹاؤن قائم خانی کالونی کےمکین آئے روزڈکیتی کی وارداتوں سے تنگ کرآکرسڑکوں پرنکل آئے۔ مظاہرین نے روڈ بلاک کرکے نعرے بھی لگائے۔مظاہرین کاکہناتھاکہ علاقےمیں سرگرم ڈکیت گینگ نےکئی دکانوں پرلوٹ مار کی ۔ لیکن پولیس اب تک انہیں پکڑنے میں ناکام ہے.اعلیٰ پولیس آفسران کی یقین دہانی پرمظاہرین احتجاج ختم کرکےمنتشرہوگئے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »