وش ویب: وزیراعظم شہباز شریف سے ڈاکٹر مالک بلوچ کی قیادت میں نیشنل پارٹی کے وفد کی ملاقات۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے ڈاکٹر مالک بلوچ کی قیادت میں نیشنل پارٹی کے وفد کی ملاقات ہوئی. وفد نے محمد شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ ملاقات میں بلوچستان میں قانون و انصاف کی صورتحال اور بلوچستان کے نوجوانوں کے مسائل کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ وزیراعظم نے بلوچستان کے نوجوانوں کو تمام سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بلوچ نوجوانوں کو ذرائع معاش اور حصول علم کے مواقع فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔