//

زرعی فیڈرز پر بجلی فراہمی کا دورانیہ 3 گھنٹہ کرنے سے زراعت تباہ ہوجائیگی، زمیندار ایکشن کمیٹی

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب:زمیندار ایکشن کمیٹی نے بلوچستان کے تمام زرعی فیڈرز پر بجلی کادورانیہ 3گھنٹے کرنے پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بجلی کا دورانیہ کم کرنے سے زراعت تباہ ہوجائیںگے.
وزیراعلیٰ بلوچستان نے مسئلے کے حل کی یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ فوری طورپر معاملے کانوٹس لیں تاکہ زراعت تباہ ہونے سے بچ سکے ۔
ان خیالات کااظہار زمیندار ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ملک نصیر احمد شاہوانی ،جنرل سیکرٹری حاجی عبدالرحمن بازئی ،حاجی ولی محمد رئیسانی، سید عبد القہار آغا،،حاجی عبد الجبار کاکڑ،حاجی شیر علی مشوانی، کاظم خان اچکزئی، حاجی عزیز سرپرہ، حاجی محمد افضل بنگلزئی، ملک منظور نوشیروانی، حاجی عبید اللہ پانیزئی، حاجی روز الدین کاکڑ، خالق داد، عبد اللہ جان میر زئی، سید جبار آغا، ملک عبد المجید مشوانی، سید صدیق اللہ آغا،حاجی محمد اقبال،ٹکری پار الدین،حاجی حیات کھڈ کوچہ، عزیز مغل قلات،عید محمد کرد خضدار،مبارک علی بادینی، حاجی نبی بخش کرد، ملک محمد حسین کاکڑودیگر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔
انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے زرعی فیڈرز پر 2مارچ سے بجلی کا دورانیہ 3گھنٹے کیاگیاہے تین ماہ قبل نگران حکومت کے ساتھ معاہدہ ہوا تھا جو بلوچستان کے زمینداروں کو بجلی کادورانیہ بڑھانے سے متعلق تھا اب دوبارہ 2مارچ سے بجلی کادورانیہ 3گھنٹے کیاگیاہے اور 3گھنٹے میں پانی صرف مال مویشی کیلئے پورا ہوتے ہیں جبکہ فصلات وباغات کیلئے یہ دورانیہ ناکافی ہے .
جس کی وجہ سے بلوچستان کے زراعت تباہ ہوجائیںگے ،انگور،آنار،سیب ،پیاز سمیت آئندہ گندم کے فصلات راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوجائیںگے وزیراعلیٰ بلوچستان ،کور کمانڈر12کور اور چیف سیکرٹری بلوچستان سے اپیل ہے کہ وہ بلوچستان کے 80فیصد لوگوں کے ذریعہ معاش زراعت کوتباہی سے بچانے کیلئے اپنا کردارادا کرے ۔
اس حوالے سے زمیندارایکشن کمیٹی کی جانب سے وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات بھی کی گئی تھی وزیراعلیٰ بلوچستان نے یقین دہانی کرائی تھی لیکن اب تک مسئلہ حل نہیں ہوسکا ہم وزیراعلیٰ بلوچستان کو یاد دہانی کراتے ہیں کہ وہ معاملہ متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھائیں ۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »