//

کوئٹہ کسٹم انٹیلی جنس کے عملے نے چھالیہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: کوئٹہ کسٹم انٹیلی جنس کے عملے نے چھالیہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی.

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کسٹم انٹیلی جنس کے عملے نے چھالیہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 4 کروڑ روپے مالیت کی 15 ٹن چھالیہ برآمد کرکے ٹرک اور شاہ زور گاڑی قبضے میں لے لی .قائم مقام ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس ڈاکٹر نعمان کو خفیہ اطلاع ملی تھی، جس کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس عثمان عزیز کی نگرانی میں انسپکٹر شبیر احمد اور دیگر عملے نے کارروائی کرتے ہوئے جبل نور اڈے پر بسوں کے ذریعے کراچی بھاری مقدار میں چھالیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ہزار گنجی بائی پاس کے علاقے میں ایک ٹرک اور ایک شاہ زور گاڑی کو روک کر چیک کیا ، جن میں بھاری مقدار میں چھالیہ لوڈ تھی. دونوں گاڑیوں کو قبضے میں لے کر ان میں لوڈ 15 ٹن چھالیہ برآمد کرلی ،جس کو مسافر بسوں کے ذریعے کوئٹہ سے کراچی اسمگل کیا جانا تھا .

کسٹم انٹیلی جنس کا عملہ کم افرادی قوت اور وسائل کے باوجود اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، جس کا مقصد ملک کی معیشت کو اسمگلنگ سے پہنچنے والے نقصان سے بچانا ہے اوراسمگلنگ کی روک تھام کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے تاکہ بلوچستان سے اسمگلنگ کے خاتمے کو یقینی بنا کر قانونی تجارت کو فروغ دے سکیں ۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »