گوادر بندرگاہ اور جی ڈی اے کے دفتر کے قریب دھماکہ اورشدید فائرنگ
تفصیلات کے مطابق فائرنگ اور دھماکے کی آواز سننے سے علاقے میںخوف و حراس پھیل گیا، پولیس کے مطابق جی پی اے کمپلیکس کے قریب شدید فائرنگ کی گئی جس کے جواب میںفائرنگ سے تین مشتبہ افراد ہلاک ہو گئے ۔
سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے علاقہ گھیرے میں لے لیا گیا علاوہ ازیں حملہ آور جی ڈی اے میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے تاہم ان کی تعداد تاحال معلوم نہ ہو سکی
مقامی افراد کے مطابق چار سے پانچ دھماکوں کی آواز سنائی دی گئیں جس کے بعد علاقے سے دھواں اٹھ رہا ہے، دھماکے اور فائرنگ کے بعد قانون نافز کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
گوادر کا یہ علاقہ چین کے زیر استعمال ہے ، چینی اور پاکستانی حکام کی موجودگی کی بھی اطلاعات ہیں جبکہ کئی حساس ریاستی ادارے بھی یہاں واقع ہیں۔