//

گزشتہ 10 سال سے لاپتہ امیر بخش بلوچ 4 اگست 2014 سے لاپتہ ہیں، صدف بلوچ

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب : گزشتہ 10 سال سے لاپتہ امیر بخش بلوچ کی بیٹی صدف بلوچ نے کہا ہے کہ میرے والد 4 اگست 2014 سے لاپتہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کا انتظار انتہائی تکلیف دہ ہے۔ کیونکہ میں گزشتہ 10 سال سے انتظار کی اس اذیت سے گزر رہی ہوں۔ میں ایک بیٹی کے طور پر ان ماﺅں، بہنوں اور بیٹیوں کے درد کو محسوس کرسکتی ہوں جن کے پیارے لاپتہ ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 27 مارچ 2009ءکو خضدار سے جبری لاپتہ کبیر بلوچ، عطا اللہ بلوچ اور مشتاق بلوچ کی بحفاظت بازیابی کے لیے بلوچ وائس فار جسٹس کی جانب سے 27 مارچ 2024 کو شام 7 بجے سے 12 بجے تک کیمپین چلائی جائے گی۔

سوشل میڈیا کے تمام کارکنوں اور انسانی حقوق کے علمبرداروں سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ اس کیمپین میں شامل ہوں اور کبیر بلوچ، مشتاق بلوچ اور عطا اللہ بلوچ کی بحفاظت بازیابی کے لیے آواز اٹھائیں۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »