//

پسنی میں بلدیہ کے ڈیلی ویجز ملازمین کا ماہانہ پندرہ ہزار کی تنخواہ پر گزارہ مشکل ہو گیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب:پسنی سمیت ضلع گوادر میں بلدیہ کے ڈیلی ویجز ملازمین کا ماہانہ پندرہ ہزار کی تنخواہ پر گزارہ مشکل ہو گیا ، کم از کم ماہانہ پچیس ہزار روپے اجرت کا حکومتی اعلان محض دعویٰ ثابت ہو گیا تاحال عمل درآمد نہیں ہو سکا.
صوبہ بھر کے بلدیہ ڈیلی ویجز ملازمین قلیل تنخواہ سے کسم پرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے جہاں معقول تنخواہ داروں کی کمر توڑ دی ہے وہاں صوبہ بھر میں صرف بارہ سے پندرہ ہزار روپے ماہانہ اجرت پر کام کرنے والے بلدیہ کے ڈیلی ویجز ملازمین کے مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے.
اگر دیکھا جائے ہوشربا مہنگائی سے زندگی کے دوسرے سہولیات درکنار ایک فرد کا روزانہ کیچن کا خرچہ ہزار روپے سے زائد ہوتا ہے اور یہ ڈیلی ویجز ملازمین اس مہنگائی میں اپنے بارہ ہزار روپے کی قلیل تنخواہ پر کیسے گزارہ کر رہے ہیں۔
شاید یہ ان سے بہتر کوئی نہیں جانتا دوسری طرف ملازمین کو کئی سال ہو گئے جو اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں مگر تاحال نہ ان کے مستقلی کے حوالے کوئی اقدام اٹھایا گیا اور نہ ہی ان کے لیے ایوانوں میں کوئی مؤثر آواز اٹھایا گیا، ڈیلی ویجز ملازمین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کے تنخواہوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ انھیں مستقل کیا جائے تاکہ دیگر اداروں کے ملازموں کی طرح انھیں بھی ایک اچھی زندگی بسر کرنے کا موقع مل سکے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »