وش ویب : ماہ صیام میں گیس کی بندش کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا، سحر و افطار کے اوقات میں گیس نہ ہونے کی وجہ سے خاص کر گھریلو خواتین کو امور خانہ داری میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے
قلات ملک کا سرد ترین علاقہ ہے سردیوں میں تو گیس کا ویسے ہی نام و نشان نہیں مگر اب رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں بھی سوئی گیس کسی کام کا نہیں
دوسری جانب قلات میں سوئی گیس صارفین ناجائز بلز کے زریعے لاکھوں کروڑوں کے مقروض بنائے گئے ہیں جوکہ سراسر نا انصافی و ظلم کے مترادف ہے عوامی حلقوں نے وزیر اعظم وفاقی حکومت و دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ قلات میں گیس مکمل بحال کرکے ماہ مقدس میں صارفین کو ریلیف دیکر ناجائز بھیجے گئے بل معاف کئے جائیں۔