وش ویب : بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی وائس چیئرمین ڈاکٹر طارق بلوچ نے کہا ہے کہ کوئٹہ بحالی برائے مریضان منشیات اسپتال میں افسیران کی لوٹ کھسوٹ،کرپشن،بھتہ خوری اورنارواسلوک کا نوٹس لیا جائے بلوچستان کو ایک سازش کے تحت منشیات کی جانب دکھیلا جارہا ہے اس سازش کو کسی صورت کامیاب ہونے نہیں دینگے منشیات اسپتال میں 250 افراد کی گنجائش ہے اور حکومت کے جانب سے یومیہ 250 نشہ کے عادی افراد کےلئے راشن فراہم کی جاتی ہے لیکن بدقسمتی سے نااہل ایڈمنسٹریٹر و افسیران پسندوناپسند،تعصب،سفارش اور رنگ ونسل کی بنیاد پر چند منشیات کے عادی افراد کو اسپتال میں داخل کرتے ہےاور باقی تمام مریضوں کے راشن کرپشن کی نذر ہوجاتے ہے جو سرعام کرپشن و پیسے بٹورنے کی واضح مثال ہے
نشی افراد کو اسپتال میں داخل نہ کرنا شہر، گلی،محلوں اورگھروں میں کرائم کی وارداتوں میں اضافہ کا سبب بھی بن سکتاہے ،صوبہ کے عوام کی فریاد سننے والا کوئی نہیں، اسپتال انتظامیہ و افسر شاہی کی جانب سے مریضوں کے لواحقین کےساتھ ناروا رویہ اور سخت لب ولہجہ اختیار کی جاتی ہے جو اس پسماندہ صوبہ کے غریب عوام کے ساتھ ظلم و دشمنی کے مترادف ہے اور اس رویہ سے منشیات جیسے ناسور کو پھیلنے میں مزید تقویت مل رہی ہے جس سے پورے معاشرے پر منفی اثرات مرتب ہونگے ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے ایک مذمت بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ محکمہ سماجی بہبود کے ماتحت بلوچستان میں واحد سرکاری منشیات بحالی اسپتال کے نااہل وکرپٹ ایڈمنسٹریٹر و افسران کی کرپشن و ناروا رویہ سے منشیات کے عادی افراد کے لواحقین ذہنی کوفت و پریشانی مبتلا ہورہے ہیں
اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو کوئی بھی معزز شخص منشیات اسپتال کا رخ بھی نہیں کریگا منشیات جیسےلعنت میں مبتلا افراد کو کئی بار منشیات اسپتال میں علاج کے غرض سے داخل کرنے کے لئے دور دراز علاقوں سے لاتے ہے مگر افسر شاہی ہر بار کسی نئے بات کا بہانہ بناکر مریض کو داخل کرنے سے صاف انکار کرتے ہے اور بات کو ٹال مٹول کر دوسرے اسپتال میں جانے کی مشورے دیتے ہے مگر بلوچستان کے غریب عوام پرائیوٹ اسپتالوں میں اعلاج نہیں کرسکتے ڈاکٹر طارق بلوچ نے مزید کہا کہ نشے کے عادی افراد کی وجہ سے گھر اور محلہ کے بچیں بھی منشیات کے جانب راغب ہورہے ہیں جو پورے معاشرےکے لئے نہ صرف نقصاندہ ہے بلکہ خطرناک ناسور ہے جو آنے والے وقت میں پورے بلوچستان کو اپنی لپیٹ میں لیگی
انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہے نومنتخب وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی، چیف سیکرٹری بلوچستان،سیکرٹری سماجی بہبود، ڈی جی سماجی بہبود و دیگر اعلی احکام نااہل ایڈمنسٹریٹر و افسیران کی کرپشن و ناروا رویہ کا نوٹس لیکر قانونی کارروائی عمل لاکر فل الفور ٹرانسفار کرکہ ان کی جگہ پر ایماندار،باصلاحیت مخلص وبااخلاق افسیران کو تعینات کیا جائے تاکہ بلوچستان جیسے پسماندہ و غریب صوبہ منشیات جیسے لعنت سے ہمیشہ کے لئے چھٹکارا پاسکیں اور منشیات جیسے نشہ کی لعنت میں مبتلا افراد کو بلارنگ ونسل اور بغیر لالچ کے اسپتال میں داخل کیا جائے اور رنگ و نسل سے باتر ہوکر صرف انسانیت کی خدمت سےسرشار ہوکر آنے والے نسل کے نوجوانوں کو ایک بہتر مستقبل و معاشرے فراہم کیا جاسکیں ،بصورت دیگر ہم سخت احتجاج پرمجبورہوجائینگےجس کی تمام تر زمہ داری انتظامیہ و اعلی حکام پر عائد ہوگی