//

اسٹریٹ کرائم سمیت دیگر کرائم اور شر پسند عناصر کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ڈپٹی کمشنر خضدار

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب : ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کوآرڈی نیشن کمیٹی خضدار کا اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار محمد عارف خان زرکون کے زیرصدارت ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کوآرڈی نیشن کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں شہر کے امن وامان کی صورتحال سمیت مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں لاءانفورسمنٹ ایجنسیز‘ آرمی پولیس لیویز سمیت انٹیلی جنس اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر ضلع کو درپیش ممکنہ خطرات، لاءاینڈ آرڈر کی صورتحال، رمضان المبارک میں سیکورٹی کے انتظامات ضلع کے ماحول کو پر امن رکھنے کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر خضدار کی زیر صدارت مشترکہ فیصلہ کیا گیا کہ امن و امان میں کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، پولیس، لیویز کے ساتھ ساتھ ایف سی کو بھی کسی بھی ممکنہ خطرے سے محفوظ رکھنے کے لیے تعینات کی جائیگی امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کی جائیگی ان کا مزید کہنا تھاکہ سٹی ایریا سمیت میں تمام ناکوں چیک پوسٹوں پر اسنیپ چیکنگ کو مزید سخت کیا جائیگا اور اہم مقامات پر اچانک ناکہ لگا کر مشتبہ گاڑیوں اور افراد کو چیک کیا جائیگا۔

ڈپٹی کمشنر خضدار نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم سمیت دیگر کرائم اور شر پسند عناصر کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »