وش ویب : وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ اسلام آباد نے سنی اتحاد کونسل کے رہنما شیرافضل مروت کو 18 مارچ کو طلب کرلیا ہے۔
بیرسٹر عقیل ملک کی درخواست پر شیرافضل مروت کی ایک ٹوئٹ پر ان کی طلبی کی گئی ہے، ایف آئی اے کی جانب سے جاری نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ شیر افضل مروت نے 9 مارچ کو ٹوئٹ کیا تھا جس پر انکوائری ہو رہی ہے۔
نوٹس میں شیر افضل مروت کو اپنے ایک ٹویٹ سے متعلق ثبوت کے ہمراہ پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عدم پیشی کی صورت میں تصور ہوگا کہ شیر افضل مروت کے پاس اپنے دفاع میں کوئی ثبوت نہیں ہیں۔