وش ویب : ملک بھر میں گزشتہ دو روز سے مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 28 ہزار 550 روپے برقرار ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 95 ہزار 945 روپے برقرار ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 2 ہزار 168 ڈالرز پر برقرار ہے۔