وش ویب : لاہور ہائیکورٹ نے رمضان میں مارکیٹس کو رات 12 بجے اور ہفتہ اتوار کو رات ایک بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کیس کی سماعت کے دوران احکامات جاری کیے، عدالت نے ہفتہ اتوار کو مارکیٹیں رات ایک بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی۔
عدالت نے ریسٹورنٹس سے پارکنگ سے متعلق پلان طلب کرلیا، ممبر جوڈیشل کمیشن نے کہا کہ ریسٹورنٹس کی پارکنگ کم ہوتی ہے اور ڈائننگ ہال بہت بڑے بڑے ہوتے ہیں۔عدالت نے جوڈیشل کمیشن کے اسٹاف کے ساتھ ریسٹورنٹ کے مالک کی بدتمیزی کرنے کا نوٹس لے لیا، عدالت نے فوری طور پر اس مذکورہ ہوٹل مالک کو پوائنٹ آؤٹ کرکے آگاہ کرنے کی ہدایت کردی۔
جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ یہ مائنڈ سیٹ بن چکا ہے، ہم تو بہتری کے لیے کام کررہے ہیں سب کو اس میں تعاون کرنا چاہیے۔