//

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 72 لاکھ ڈالر کا اضافہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب :زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 72 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہو گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ذخائر کا حجم 7 ارب 91 کروڑ 29 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگیا۔مرکزی بینک کی جانب سے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیے گئے جن کے مطابق 8 مارچ کو ختم ہونے و الے ہفتے میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 72 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 7 ارب 91 کروڑ 29 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق 8 مارچ کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 13 کروڑ 13 لاکھ ڈالر اضافے سے 13 ارب 15 کروڑ 13 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

ایک ہفتے میں کمرشل بینکوں کے ذخائر 11 کروڑ 41 لاکھ ڈالر اضافے سے 5 ارب 23 کروڑ 84 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »