وش ویب: صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں بارش ہوتے ہی اینٹرنیٹ گزشتہ 5دنوں سے غائب .
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں بارش ہوتے ہی اینٹرنیٹ گزشتہ 5دنوں سے غائب ہے، جس کی وجہ سے دفاتر میں کام کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے. کئی بار متعلقہ محکموں کو شکایت بھی کی گئی لیکن صورتحال بہتر ہونے کے بجائے بد تر ہوتی جارہی ہے، جس میں زونگ نیٹ ورک ،یوفون نیٹ ورک،موبلنک سمیت تمام نیٹ ورک نہ ہونے کے برابر ہیں ،جس کی وجہ سے روز مرہ کام کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے. صارفین نے حکومت سے اس کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے کیونکہ سرکاری اور نجی دفاتر میں تمام کام انٹرنیٹ پر منتقل ہوچکا ہے. اسی طرح تمام نیٹ ورکوں کے ٹیلی فون بھی کام چھوڑ دیتے ہیں جبکہ صارفین سے ہزاروں روپے چارج کرنے کے باوجود ان کو سہولیات فراہم نہیں کررہے. اس کا نوٹس لیا جائے اور متعلقہ محکموں کے خلاف بلاتفریق کاروائی کی جائے تاکہ کوئٹہ شہر میں انٹر نیٹ کی سپیڈ کو بڑھا دیا جائےاورکام کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا نہ ہو.