وش ویب: بلوچستان میں بارشوں اور برفباری کا نیا سسٹم داخل ہوگیا.
بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں اور بالائی پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے.وادی کوئٹہ وگردنواح میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے.بارشوں سے متاثرہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے الرٹ جاری کردیا ہے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مزید بارشوں کا امکان ہے.