وش نیوز :محکمہ موسمیات نے چند روز میں سندھ کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چند روز میں جامشورو، دادو ،لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ میں بارش کا امکان ہے جب کہ کراچی میں آج اور کل کے دوران مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ مغربی ہواؤں کاسلسلہ آج بلوچستان میں داخل ہونےکا امکان ہے جس کے باعث آج شام سے 10 مارچ کےدوران بلوچستان میں گرج چمک کےساتھ بارش برس سکتی ہے۔
اس کے علاوہ تربت،کیچ، جیونی، اوڑمارہ، پسنی، لسبیلہ، آواران، قلات اور دیگرعلاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔