//

...

پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی کی وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں مشترکہ پریس کانفرنس

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

کوئٹہ ( بلال فیروز): پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی نواب ثناء اللہ زہری، میر صادق عمرانی، حاجی علی مدد جتک، صوبائی صدر میر چنگیز جمالی، سمیت دیگر نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں مشترکہ پریس کانفرنس ہوئی.

پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی اور رہنماؤں نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کیس کے صدارتی ریفرنس میں سپریم کورٹ کے فیصلے سے ثابت ہوگیاہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل کیا گیا جس میں اس وقت اسٹیبلشمنٹ سمیت عدلیہ کے لوگ شامل تھے ، شہید ذوالفقار علی بھٹو کو شہید اور قومی ہیرو قرار دینے کے لئے کل بلوچستان اسمبلی میں قرار داد بھی پیش کی جائیگی،وزیراعلیٰ کی طرح کابینہ کے انتخاب کا فیصلہ بھی اتفاق رائے سے طے کریں گے ۔یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی نواب ثناء اللہ زہری، میر صادق عمرانی، حاجی علی مدد جتک، صوبائی صدر میر چنگیز جمالی، سمیت دیگر نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔
نواب ثناء اللہ زہری نے کہا کہ جن لوگوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو شہید کیا وہ قابل نفرت ہیں ۔ یہ بات عیاں ہوچکی ہے کہ کس کے دباؤ میں آکر عدالتوں نے یہ فیصلے کئے اس وقت کی اسٹیبلمشنٹ اور رجیم ذوالفقار علی بھٹو کی شہاد ت میں ملوث تھے ۔انہوں نے کہا کہ جس طرح وزیراعلیٰ کے نام پر متفق ہوگئے تھے۔ کابینہ کے حوالے سے بھی فیصلہ اتفاق رائے کیا جائے گا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی میر صادق عمرانی نے کہا کہ 1970کے بعد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی، عوام کو ووٹ کا حق دلوایا اس کے بعد سامرجی اور رجت پسند قوتوں نے سازش کی اور 5جولائی 1977کو جھوٹے قتل کے مقدمے میں انہیں گرفتار کر کے شہید کیا گیا ۔ا پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے آئین کی بالا دستی کے لئے آواز بلند کی ، اذیتیں جھیلیں ،جو تحریک کارکنوں نے شروع کی آج 45سال بعد آصف علی زرداری اور چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں بھیجے گئے صداتی ریفرنس کی صورت میں وہ کامیا ب ہوئی اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کی بے گناہی ثابت ہوئے ۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہماری تاریخی فتح ہے۔ شہیدذوالفقار علی بھٹو قومی ہیروہیں اور انہیں شہید قرار دیا جائے ۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر چنگیز جمالی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے 45سال بعد قرار دیا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کا فیئر ٹرائل نہیں ہوا عدالتوں سے نا انصافیاں ہوئی ہیں ملک کے پہلے منتخب وزیراعظم کو پھانسی دی گئی شہیدذوالفقار علی بھٹو کو قومی ہیرو قرار دینے کے لئے اسمبلی میں ارکان قرار داد بھی پیش کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ عید تک کابینہ سمیت دیگر معاملات مکمل کر لئے جائیں گے ۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

روایتی دہشتگردی کے برعکس ڈیجیٹل دہشتگردی زیادہ خطرناک اور پیچیدہ ہے: آرمی چیف

وش ویب: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل دہشتگردی اور ففتھ…

حکومت کی نیب قانون میں ترامیم بحال، بانی پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ مسترد

وش ویب: سپریم کورٹ نے حکومت کی نیب قانون میں ترامیم بحال کردیں اور بانی…

5 سال میں 1.3 فیصد پاکستانی وطن چھوڑ گئے، وزارت اوورسیز کا انکشاف

وش ویب: وزارت اوورسیز نے انکشاف کیا ہے کہ 5 سال میں 1.3 فیصد پاکستانی…

Translate »
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.